Tuesday April 30, 2024

افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو عبرتناک شکست دے کر پچھلے ورلڈ کپ کے فائنل کا بدلہ لے لیا

احمد آباد: ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر پچھلے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف37ویں اوور میں 1وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ڈیون کانوے او ر ریچن رویندرا نے دھواں دار اننگر کھیلتے ہوئے سنچریاں سکور کیں اور اپنی ٹیم کو فتح دلا کر پویلین لوٹے ۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے جونیر بیئرسٹو 33 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے ڈیوڈ ملان 14 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے ہیری بروک 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔معین علی 11 سکور پر فلپ کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔ہیری بروک بھی صرف 25 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔جوز بٹلر 43سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ جو روٹ 77سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔ لیام لیونگ سٹون 20، کرس ووکس 11اور سیم کرن 14سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینر ی نے 3 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔اس کے علاوہ ریچن رویندرا اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز میدان میں آئے تو اوپنر ول ینگ بغیر کوئی سکور بنائے صفر پر آوٹ ہو گئے لیکن پھر ان کے بعد آنے والے بلے باز ریچن رویندرا نے اوپنر ڈیون کانوے کے ساتھ بڑی اور فیصلہ کن پارٹنر شپ لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا ۔ ریچن رویندر 11چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے123سکور بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ڈیون کانوے 15 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 152سکور بنانے میں کامیاب ہوئےاور اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ مقابلہ ایک وکٹ کے نقصان پر بآ سانی جیت لیا۔

FOLLOW US