Sunday May 5, 2024

فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا۔ قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی سٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔

پہلے 48ویں منٹ میں صالح الشہری کے گول کی مدد سے سکور 1-1 سے برابر ہوا پھر صرف 5 منٹ کے فرق سے سلیم الضصاری کے گول کی مدد سے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد میسی نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام رہے اور 1-2 کے سکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔

FOLLOW US