Sunday May 5, 2024

گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے 5 سوالات۔

راولپنڈی: قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنے حوالے سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پانچ سوالات کے جواب دئیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے آفیشل فیس بک پیج پر ان سوالات اور جوابات کے حوالے سے ویڈیو جاری کی گئی ہے۔گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال ہے کہ امام الحق کیوں مشہور ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں کافی مقبول ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کرکٹ دیکھتے ہیں اور میرے مشہور ہونے میں کرکٹ کا ہی کردار ہے۔دوسرا سوال امام الحق کا انضمام الحق سے رشتے کے متعلق تھا جس کا جواب دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ امام الحق کے بھتیجے ہیں۔

مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت پھر سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا

این سی اوسی کا لاہور سمیت 6 اضلاع میں 22 ستمبر تک کورونا بندشیں قائم رکھنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

FOLLOW US