دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پی ایس ایل 6 سے باہر پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست۔

   
   

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی ہے۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حضرت اللہ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور کنگز کو اوپنرز نے 49نز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن ایک ہی اوور میں دو چوکے لگانے کے بعد کامران اکمل افغان سپنر نور احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔ دوسرے اینڈ سے زازئی نےنصف سنچری مکمل کی لیکن امام الحق 17 گیندوں کھیلنے کے باوجود صرف 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔پریرا نےاپنے اگلے اوور میں زازئی کی اہم وکٹ حاصل کی جنہوں نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77رنز بنائے۔شعیب ملک کا ساتھ دینے عثمان خالد آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو ہدف کے انتہائی قریب پہنچا دیا لیکن پھر دونوں ہی بلے باز بالترتیب 30 اور 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

آخری اوور میں زلمی کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے لیکن کراچی کنگز کے فیلڈر نے دو اہم کیچ ڈراپ کر کے اپنی ٹیم کی فتح کی امیدوں پر پانی پھیر کردیا اور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں 5وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کا پاکستان سپر لیگ میں سفر کا خاتمہ ہو گیا اور پشاور زلمی کا فائنل میں رسائی کے لیے آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ ہو گا۔ اس سے قبل ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے ایلمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد 26 رنز بنانے والے شرجیل اپنی وکٹ سے محروم ہو گئے۔ اگلے اوور میں عمید آصف نے نیوزی لینڈ سے آئے مارٹن گپٹل کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ بابر نے دانش کے ساتھ مل کر سکور کو 73 رنز بنائے لیکن تیزی سے رنز نہ بننے کے سبب پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے دانش عزیز بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ بابراعظم پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور کسی بھی موقع پر کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے، وہ 45 گیندوں پر صرف 53 رنز بنا سکے۔ پریرا نے تیزی سے کھیلنے کا بیڑا اٹھایا اور خالد عثمان کے ایک اوور میں 22 رنز بٹورنے کے ساتھ ساتھ 18 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عمید آصف نے انہیں چلتا کردیاجبکہ چیڈوک والٹن نے صرف 9رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں عماد وسیم سمیت کراچی کنگز کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت دفاعی چیمپئن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔۔ آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہو گا۔ میچ کے لیے کراچی کنگز عماد وسیم(کپتان)، بابراعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، تھیسارا پریرا، عماد وسیم، دانش عزیز، نور احمد، محمد عامر، محمد الیاس، ارشد اقبال کے ساتھ میدان میں اتری ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، امام الحق، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، خالد عثمان، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران شامل ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں
افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید
آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی
وزیراعظم آزاد کشمیر انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق عمران خان تقریباً 70 فیصد کشمیریوں کے پسندیدہ لیڈر قرار
فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

سپورٹس
کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
کے ٹو سر کرنے کی جستجو نے ایک اور کوہ پیما کی جان لے لی
میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال
”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا
ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy