Friday April 26, 2024

بابراعظم پھر چھا گئے، کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور:2019 سے آج تک کھیلے گئے ٹی 20میچز میں پاکستانی سٹار بلے باز بابراعظم نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 2019 سے اب تک بابراعظم نے 26 اننگز میں 1004 رنز بنائے جو کہ سب سے زیادہ ہیں۔اس دوران بابراعظم نے 10 ففٹیاں سکورکیں اور ان کا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور 122 رہا۔ویرات کوہلی اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 24 اننگزوں میں 992رنزبنائے ہیں۔ویرات کوہلی نے اس دوران 10 ففٹیاں سکور کیں جبکہ انکا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور 94 رہا۔آئرلینڈ کے پال سڑلنگ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 26 اننگزوں میں 943 رنز بنائے ہیں۔پال سڑلنگ نے بھی اس دوران 10 ففٹیاں سکورکیں اور ان کا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور 95 رہا۔

FOLLOW US