Tuesday April 23, 2024

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ،پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔نئی جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔بہترین 10 بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی بلے باز فخر زماں ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ اس کے علاوہ باو¿لنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بھی باو¿لر آئی سی سی ٹاپ 10 رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا۔دوسری جانب آل راو¿نڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر رہے۔اس فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم ساتویں نمبر پر رہے۔

FOLLOW US