Tuesday April 16, 2024

محمد عامر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کا امکان روشن ہو گیا ، کپتان بابر اعظم نے خود ہی بڑی ذمہ داری لے لی

دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد عامر بہت پسند ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے متعلق میں ضروران سے بات کروں گا۔ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر سے میری اب تک بات نہیں ہوئی ہے لیکن جب بھی ملاقات ہوئی میں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے کیا مسائل ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی ایس ایل کی صورت میں اچھا موقع ہے کہ ہم قومی ٹیم کے لیے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی محمد عامر کی حمایت کی تھی اور ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا تھا ۔

FOLLOW US