پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی

   
   

ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سےکامیابی حاصل کرکے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ ٹیسٹ کے آخری روز لیوک جونگوے 37 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا 5واں شکار بن گئے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، پاکستان کے لیے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز زمبابوے نے 4 وکٹوں پر 52 رنز پر بیٹنگ شروع کی ۔ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی حسن علی نے چیسورو کی وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کا سکور 68 رنز پر پہنچاتھا تو حسن علی نے ریگس چیکابوا کی 33 رنز کی انفرادی اننگز کا خاتمہ کردی، لیوک جونگوے بھی جلد ہی حسن علی کی وکٹ بن گئے۔

ڈونلڈ ٹریپانو اور روئے کائیا نے ٹیم کی سنچری مکمل کرتے ہوئے سکور 108تک پہنچایا لیکن ساجد خان نے تریپانو کو 23 رنز سے آگے بڑھنے نہ دیا۔ روئے کائیابھی حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 11 رنز بنائے، آخری آؤٹ ہونیوالے بلے باز بلیسنگ مزربانی تھے جو 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ رچرڈ نیگاروا نے آؤٹ ہوئے بغیر 15 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کو فالوآن کروانے کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہیں تھا اورپہلی وکٹ 13 رنز پر تریسائی مساکانڈا کی صورت میں گری۔ شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی۔ زمبابوے کو دوسری اننگز میں فالوآن کے بعد پہلی اننگز کے خسارے کو برابر کرنے کے لیے مزید 378 رنز درکار تھے لیکن آغاز مایوس کن تھا اورپہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے مساکانڈا کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کے وکٹ کیپر ریگس چیکابوا اور کپتان برینڈن ٹیلر نے مزاحمت ضرور کی لیکن نعمان علی اور شاہین شاہ نے ان کے ارادے خاک میں ملا دیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹیلر کی وکٹ 142 کے سکور پر گرادی اور انہیں اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ ریگس چیکابوا نے سب سے زیادہ 80 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نعمان علی نے انہیں 170 کے مجموعے پر چلتا کردیا۔
ملٹن شمبا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی نے اننگز کے 55 ویں اوور میں زمبابوے کی وکٹوں کی لائن لگتے ہوئے دو بلے بازوں کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ لیوک جونگوے نے 31 رنز بنائے اور وکٹ پرموجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے مزربانی صفر پر کھیل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جبکہ زمبابوے کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردیا تھا. پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے
جوہر ٹاؤن دھماکا کار میں نصب دھماکا کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،ابتدائی رپورٹ تیار
وزیراعظم عمرا ن خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ 14 افراد زخمی،متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تباہ
وفاقی حکومت کی سرکاری اثاثے گروی رکھ کر بھاری قرض لینے کی منظوری سرکاری اثاثے گروی رکھ کر آئندہ مالی سال میں 1800ارب کا قرض لیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی خبریں، اہم پیش رفت سامنے آگئی

سپورٹس
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت لی
بھارتی فین جشن منارہے تھے مگر ایسا کیا ہوا کہ اگلے ہی لمحے سر پکڑنا پڑ گیا؟ دلچسپ ویڈیو آپ بھی دیکھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سفر تمام، پشاور زلمی پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پہنچ گئی
فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءکے دوران وائرل ہونیوالی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن یہ دراصل کون نکلی؟ ایک عرصے بعد حقیقت سامنے آگئی
یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy