Friday March 29, 2024

بابر اعظم نے شعیب ملک کے متنازعہ تبصرے کا جواب دےد یا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شعیب ملک کے متنازع تبصرے کا جواب دے دیا،کپتان نے کہا کہ اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہئے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرا عمل دخل نہیں ،میں میدان میں ہر چیز سنبھالتا ہوں ،فائنل الیون کا فیصلہ کرتا ہوں ، بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہوں۔ ہرارے میں زمبابوے سے دوسرا ٹی 20میچ ہارنے پر شعیب ملک کے متنازعہ تبصرے سامنے آئے تھے ۔ شعیب ملک کے اس بیان کے جواب میں کہ ٹیم کو ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے ، کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، ٹیم مینجمنٹ ہر کھلاڑی کی مدد کر رہی ہے لہذا میں خوش ہوں ۔ واضح رہے کہ دورہ زمبابوے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی تھی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم بہت بری ہزیمت سے دوچار ہوئی تھی ، قومی ٹیم صرف 99 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔

FOLLOW US