Friday March 29, 2024

’خود غرض اننگز نہیں کھیلتا ،دوسروں کی رائے کے بارے میں نہیں سوچتا‘ بابراعظم نے دو ٹوک بات کہہ دی

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ضرورت کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی اور میں بھی ایک نمبر نیچے آیا، میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں، خودغرض اننگز نہیں کھیلتا، ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے اس بارے میں نہیں سوچتا۔میڈ یا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تبدیلی کی جو ضرورت ہوگی وہ کریں گے۔ بابراعظم نے کہا کہ تھوڑے وقفے کے بعد ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، کنڈیشنز بھی مختلف ہیں لیکن ٹیم پر اعتماد ہے اور اچھا کھیلے گی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی بیٹنگ مضبوط ہے، اظہرعلی اور فواد عالم تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈرز توڑنے اوربنانے پر خوش ہوتا ہوں لیکن میری توجہ ٹیم کیلئے کھیل پر ہوتی ہے۔

FOLLOW US