کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری

       

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔کرکٹر نے لکھا کہ ’اللہ اس ننھی پری کے ہر خواب پورے کرے، براہِ کرم ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔نومبر میں جوڑے نے نئے مہمان کی متوقع آمد کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے دی تھی۔یاد رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy