بابراعظم کو آؤٹ کر کے معذرت کیوں کی۔۔۔ شاہین شاہ آفریدی نے وجہ بتا دی

       

کراچی: پاکستان سُپر لیگ 6 میں شائقین میچ میں کرکٹ کے علاوہ جوش و خروش قائم رکھتے ہوئے سینئرز کی عزت، مختلف اشارے بازیوں، شرارتوں اور منفرد انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران بھی ایسا ہی ایک منظر دیکھنے میں آیا کہ جب قومی ٹیم کے ٹاپ سٹرائیک بائولر اور قومی ٹیم کے کپتان کا آمنا سامنا ہوا۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کا کراچی کنگز کے بابراعظم کو کلین بولڈ کرکے گلے لگانے اور معذرت کرنے کے خوبصورت منظر کو شائقین نے میچ کا بہترین لمحہ قرار دیا اورشاہین آفریدی کے کپتان کو عزت بخشنے کے اقدام کو سراہا۔

میچ کے بعد ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ’بابراعظم دنیائے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ہیں اس لیے انہیں آؤٹ کرکے مجھے لگا کہ ان کی وکٹ کا جشن نہیں منانا چاہئے اور اسی لیے میں نے جا کر انہیں ’سوری‘ کہا‘۔ شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سینئرز کیلئے ایسے رویے کی گونج بھارت میں بھی سنائی دی۔ بھارتی مداح بھی بابراعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی مستقبل قریب میں بھی یہ منظر نہیں بھولیں گے کہ انہوں نے اپنے کپتان کی وکٹ گرائی ہے‘۔

پاکستانی شائقین کی جانب سے شاہین کو اس وجہ سے سراہا جارہا ہے کہ فاسٹ بائولر جانتے ہیں کہ سینئرز کو کیسے عزت دی جاتی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’ان دونوں کی کیمسٹری لاجواب ہے‘۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں مختلف قسم کے مزاحیہ چٹکلے بھی شیئر کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ’مجھے بھی کوئی ایسا شخص چاہئے جو مجھے بالکل اسی انداز سے دیکھے جیسے شاہین آفریدی بابراعظم کو دیکھ رہا ہے‘۔ ایک صارف نے کہا کہ ’پاکستان سُپر لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں ،ایسے مناظر ہمیں پی ایس ایل سے محبت کرنے پر مجبور کردیتے ہیں‘۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy