زلمی کی ایونٹ بائیکاٹ کی دھمکی؛ وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت

       

کراچی: پشاور زلمی کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی پر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا۔پی سی بی نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو بائیوببل سے باہر موجود ٹیم اونر سے ملاقات اور گلے لگنے پر تین دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا تاہم آج کراچی کے ہوٹل میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو آیا جب لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے سے زیادہ بس میں بیٹھی رہی اور پشاور زلمی کا اسکواڈ نہ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے اسکواڈ نے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرین سیمی کے بغیر جانے سے انکار کر دیا تھا

اور پی سی بی حکام کی جانب سے انھیں منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میچ کو خطرے میں دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس حوالے سے پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو بائیو سیکیورٹی ببل توڑنے والے دو افراد کے معاملے میں فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے، دونوں نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بائیو ببل سے باہر ایک ٹیم آفیشل سے ملاقات کی تھی۔ ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہر لحاظ سے محتاط رہنے کا وعدہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کی مینجمنٹ نے فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر
کراچی سے گرفتار دہشتگرد افغان حساس ادارے کے افسر نکلے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے رابطے میں تھے، موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف۔
بھارت کی دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا۔ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے-ٹو سر کرنے میں کامیاب، پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے انسکب روڈ پر کمشنر آفس دھماکے سے لرز اٹھا،ہلاکتوں کا خدشہ، متعدد گاڑیاں تباہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

سپورٹس
شاہد آفریدی کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں، ایسی خبر کہ مبارکباددینے والوں کی لائن لگ گئی
بابراعظم کو آؤٹ کر کے معذرت کیوں کی۔۔۔ شاہین شاہ آفریدی نے وجہ بتا دی
پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا فخرزمان اور بین ڈنک کی نصف سنچریاں
پی ایس ایل6،شرجیل کا لاٹھی چارج، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو تگڑا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 6 کا دسواں میچ، پشاور زلمی نے اب تک کی ناقابل شکست اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
سرفراز احمد کی دھواں دار اننگ، پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy