Thursday March 28, 2024

پب جی کی آخری سٹیج ہارنے پر زہنی دبائو کا شکار ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) جڑانوالہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان پب جی گیم کی آخری سیٹج ہارنے پر مبینہ طور ذہنی دبا کا شکار ہوگیا۔ کاشف کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیامگر وہاں سے اسے نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان گیم ہارنے کی وجہ سے شدید ذہنی دبا کا شکار ہوااور دوران علاج دم توڑ گیا۔متوفی کے ورثا نے حکومت سے پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FOLLOW US