24 سالوں بعد بہت بڑی پیشرفت! آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شائقین کرکٹ کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

       

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو 24 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے قائل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ کئی معاملات پر مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ کینگروز 2022ء میں ہونیوالی باہمی سیریز کھیلنے کے لیے 24 سال بعد پاکستانی سرزمین پر قدم رکھیں گے، 2022ء میں آسٹریلیا کا دورہ پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے ۔وسیم خان کا مزید کہنا تھا

کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آچکی ہے لہذا آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے پاس اپنی ٹیم کو انٹر نیشنل مقابلوں کیلئے پاکستان نہ بھیجنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیئے ۔ایک سوال کے جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ساتھ ممکنہ سیریز کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن ابتدائی بات چیت میں کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کا رویہ بہت مثبت نظر آیا ۔وسیم خان نے بتایا کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ باہمی مقابلوں کو فروری ،مارچ 2022ء میں یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، 2022ء تک کئی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہوں گی لہذا کرکٹ آسٹریلیا کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم کو 2022ء میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ،آسٹریلین ٹیم نے مارک ٹیلر کی قیادت میں آخری مرتبہ 1998ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے
نیوزی لینڈ، ناخوش کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی ، 6مثبت ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باکس میں کھانا دیا جانے لگا
دنیا کے سپر سٹار فٹ بالر میرا ڈونا کی لاش کو3دن تک کہاں رکھاجائے گا،لیجنڈ فٹبالرکے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی
پاکستان ٹیم کا دورئہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑ گیا اب اگر کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پالیسی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائیگا:نیوزی لینڈ حکومت
پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوںکاکوروناٹیسٹ مثبت آتےہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیافیصلہ کردیا؟
ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy