داتا صاحب جاکر ہمارے لئے دُعا مانگیں‘۔۔فواد رانا نے کراچی کنگز کیخلاف فائنل سے قبل لاہوریوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

       

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کیخلاف فائنل میں اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کی ضرورت ہوگی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فواد رانا کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور،ہم فائنل میں ہیں،لاہور قلندرز کراچی کے اندر کراچی کنگز کے ساتھ فائنل کھیلے گا،آپ پرجو ش ہیں،میں بھی انتہائی خوش ہوں،اللہ نے آج ہمیں آپ کی دعاؤں اور آپ کی محبتوں کی بدولت ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی ملی ہے۔

فواد رانا نے لاہور قلندرز کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنی دعاؤں کو کم نہ کیجئے گا ،ہم نے کراچی کنگز کے خلاف کل فائنل میں انہیں دعاؤں کے ساتھ اترنا ہے ،لاہور قلندرز کے چاہنے والے داتا صاحب جاکر ہمارے لیے دعائیں مانگیں کہ اللہ تعالی ہمیں فتح اور کامیابی دے،انہوں نے آخرمیں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کے ساتھ ساتھ دما دم مست قلندر بھی کہا ۔ یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز پی ایس ایل 5کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 25رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جہاں 17نومبر کو اس کامقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے
نیوزی لینڈ، ناخوش کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی ، 6مثبت ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باکس میں کھانا دیا جانے لگا
دنیا کے سپر سٹار فٹ بالر میرا ڈونا کی لاش کو3دن تک کہاں رکھاجائے گا،لیجنڈ فٹبالرکے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی
پاکستان ٹیم کا دورئہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑ گیا اب اگر کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پالیسی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائیگا:نیوزی لینڈ حکومت
پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوںکاکوروناٹیسٹ مثبت آتےہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیافیصلہ کردیا؟
ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy