پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

       

لاہور (نیوز ڈیسک) گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سر سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں بھارت کے نوین کمار کوشکست دینے والے پاکستان کے محمد راشد کا ریکارڈ سازمقابلہ اپلوڈ کر دیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کے 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس تاریخ ساز مقابلے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی

اور محض ایک گھنٹے میں ویڈیو کو 4 لاکھ افراد نے دیکھا اور محمد راشد کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سپوت محمد راشد نے قبل ازیں 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم نوین کمار نے217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہواعالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا
آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کو میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا، دشمن فوج کے اسلحہ پر قبضہ بھی کر لیا
افسوسناک بریکنگ نیوز! جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

سپورٹس
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کوششیں شروع کر دیں
نہ کوہلی نہ بابر ۔۔۔شعیب ملک 10 ہزار ٹی20 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے
بڑھتی عمر کا اثر۔۔آئی پی ایل میں بیٹنگ کے دوران دھونی کھانستے اور ہانپتے نظر آئے
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy