Saturday April 20, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے زبردست دھچکا، بگ 3 گروپ میں شامل ٹیم نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا، عالمی چیمپئن کو رواں سال بھارت کا دورہ کرنا تھا تاہم کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے دورے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے والے بھارت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ سے درخواست کی گئی تھی کہ رواں سال انگلینڈ کا دورہ بھارت شیڈول کے مطابق کیا جائے۔

تاہم انگلش کرکٹ بورڈ نے بھارت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ انگلینڈ نے کرونا وائرس خدشات کے باعث رواں سال بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا بھی بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر چکی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ امکان یہی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021 میں بھارت کا دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔

FOLLOW US