مانچسٹر ٹیسٹ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان سے فتح چھین لی

       

مانچسٹر (ویب ڈیسک) مانچسٹر کے چوتھے روز ناقص کپتانی اور بائولنگ کے سبب پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 3 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ میچ کے چوتھےدن پاکستان نے 137رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ اور محمد عباس وکٹ پر موجود تھے۔یاسر شاہ نے دن کی ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا اور محض 9 گیندوں پر 21 رنز بٹورنے کے بعد اسٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے، یاسر شاہ 33رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

اس کے بعد انگلینڈ کو پاکستان کی اننگز کے اختتام کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور جوفرا آرچر نے نسیم شاہ کی وکٹ لے کر پاکستان کی اننگز کا 169رنز پر خاتمہ کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اسٹورٹ براڈ نے تین جبکہ کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز شروع کی اور ابتدائی 11اوورز تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی تاہم 12ویں اوور کی پہلی گیند پر رورے برنز محمد عباس کی گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے اور ایل بی ڈبلیو کی صورت میں پویلین لوٹ گئے۔ 22رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈوم سبلی کا ساتھ دینے جو روٹ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ڈوم سبلی 36 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنا جادو چلایا۔انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جو روٹ تھے جنھوں نے 42 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو سلپ میں کیچ پکڑا بیٹھے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین سٹوکس 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کے 5ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی او جے پوپ تھے جو شاہین شاہ آفریدی کی بال پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔ پانچ وکٹوں کے نقصان کے باوجود انگلیڈ نے دفاعی حکمت عملی کو چھوڑ کر جارحانہ انداز اختیار کیا تاکہ ہدف کا تعاقب ممکن بنایا جا سکے۔ انگلش ٹیم نے کھیل کے چوتھے ہی روز پاکستانی ٹیم کا دیا گیا 277 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا۔ تح میں اہم کردار ووکس اور جوز بٹلر نے ادا کیا جنہوں نے بالترتیب 84 اور 75 رنز اسکور کیے جب کہ ووکس ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز اور بابراعظم کے 69 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ
وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے

سپورٹس
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے اچانک انتقال پر پاکستانی افسردہ ہو گئے
شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کُن باؤلنگ 4 گیندوں پر 4 شکارکرلئے،مین آف دی میچ قرار
میں عمران خان کیساتھ ہوں“ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی؟جانیے
وزیراعظم سے ملاقات کرنا مصباح الحق کو مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سےشوکاز نوٹس جاری
آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy