یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ کا وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہ کرسکے

       

اولڈ ٹریفورڈ (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے وہ کردکھایا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہیں کرسکے، یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 217 کرلی جس کے ساتھ ہی وہ 40 ٹیسٹ میچز کے بعد زیادہ شکار کرنے والے لیگ سپنر بن گئے ہیں- 34 سالہ لیگ سپنر نے سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 37 ٹیسٹ میچز میں 216 وکٹیں حاصل کی تھیں- یاسر شاہ لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن اور سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے سے بھی آگے نکل گئے ہیں

جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے 40 ٹیسٹ میں بالترتیب 187 اور 168 شکار کیے تھے، انہوں نے دانش کنیریا اور مشتاق احمد کو بھی پیچھے چھوڑا جنہوں نے اپنے پہلے 40،40 ٹیسٹ میچز میں بالترتیب 169 اور 164 شکار کیے تھے- اس فہرست میں تیسرا نمبر سابق آسٹریلوی لیگ سپنر سٹورٹ میک گل کا ہے جنہوں نے اپنے پہلے 40 ٹیسٹ میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی تھیں، بھارت کے بی ایس چندرشیکھر 175 شکاروں کے ساتھ پانچویں اور سابق آسٹریلوی لیگ سپنر رچی بینیو 152 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ
وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے
اسلام آباد میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

سپورٹس
میں عمران خان کیساتھ ہوں“ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی؟جانیے
وزیراعظم سے ملاقات کرنا مصباح الحق کو مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سےشوکاز نوٹس جاری
آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی
زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری لیونل میسی 126 ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلے نمبر پر
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی۔ 2پاکستانی کرکٹرز کو معطل کر دیا گیا
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا عہدے کی مدت میں توسیع لینے سے انکار

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy