اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی


ماسکو (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلے نوول کورونا وائرس پڑنے والے مختلف اثرات سے متاثر افراد کی مدد کے لیے مختلف شخصیات مصروف عمل ہیں اور ایسا ہی اقدام پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جو وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جہاں مردوں کے ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک سمیت مختلف اسٹارز اعصام الحق کے اٹھائے گئے اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہیں دیگر مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے ’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنی دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس اقدام کا آغاز گزشتہ ہفتے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے کیا تھا۔ وہ ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ملک میں کورونا وائرس نے ہم سب کو متاثر کیا ہے، میں صرف اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں اور ضرورت مندوں، غریب اور یومیہ اجرت کمانے والوں کی مدد کی کوشش کر رہا ہوں‘۔ ان کی فلاحی تنظیم ’اسٹاپ وار اسٹارٹ ٹینس‘ نے رزق فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اب تک ملک کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب کے غریب علاقوں میں ڈھائی ہزار گھرانوں کو کھانا فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ٹینس سے مجھے یہ موقع اور پلیٹ فارم ملا ہے کہ میں ان لوگوں کی مدد کروں جبکہ یہ وقت کی ضرورت ہے، سب سے اہم چیز انسانیت پر ترس کھانا ہے‘۔ خیال ریے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور شعیب اختر اور بین الاقوامی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بھی اس میں بالترتیب اپنے دستخط شدہ گلووز، شرٹ، بال، ہیلمٹ اور ریکٹ عطیہ کرکے حصہ ڈالا ہے۔ 24 مئی کو ختم ہونے والے آن لائن آکشن سے 10 ہزار گھرانوں کی مدد کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر اکٹھا ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑ چکا ہے اور آئے روز اس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 46 ہزار 915 ہوگئی ہے جبکہ اموات 1003 تک جا پہنچی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy