ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا


نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، ریسلر شاڈ گیس پیارڈ اپنے بیٹے کے ساتھ نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے، لاش تین دن بعد سمندر سے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول ریسلنگ برینڈ ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ مشہور ریسلر شاڈ گیس پیارڈ ایک افسوسناک واقعے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شاڈ گیس پیارڈ اپنے بیٹے کے ساتھ وینس بیچ پر نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے۔ ریسلر کے بیٹے کو تو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا تھا، تاہم شاڈ گیس پیارڈ سمندر میں ڈوب گئے تھے۔

ریسلر شاڈ گیس پیارڈ نے ڈوبنے کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کہا کہ پہلے ان کے 10 سالہ بچے کو بچایا گیا بعد میں انہیں بچایا جائے، اسی باعث ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ ڈوبنے کے بعد شاڈ گیس پیارڈ کی لاش تلاش کرنے کیلئے 3 دن تک سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ماہر تیراکوں نے حصہ لیا۔ اور اب بالآخر 3 دن کی تلاش کے بعد ان کی لاش تلاش کر لی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کی دوپہر کو ریسلر کا بے جان جسم سمندر کے کنارے ملا جسے بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ان کے جسم کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت واقعہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ ریسلر کی اہلیہ نے ان کے انتقال کر جانے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد شاڈ گیس پیارڈ کے ساتھی ریسلرز نے ان کی موت واقع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy