خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا


لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔ وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔ قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے’۔ وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ،

میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر رسکتا’۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔ قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔ وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسر شاہ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔ یاسر شاہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ، اللہ نے مجھے ننھی پری سے نوازا ہے۔‘لیگ اسپنر کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے۔ احمد شہزاد، جنید خان، کامران اکمل، فیصل اقبال، بلال آصف، ودیگر کی جانب سے مبارک باد دی گئی اور ننھی پری کے لیے دعا کی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy