ہر دلعزیز کرکٹرفواد عالم کی محنت رنگ لے آئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی خوشخبری سنا دی


لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ایلیٹ کنٹریکٹ کی نئی کٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی192کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیئے جائیں گے ان میں سے دس بہترین کھلاڑیوں کو ایلیٹ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔پی سی بی نے بدھ کو18کھلاڑیوں کو ایک سال کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے ہیں جب کہ تین کھلاڑیوں حیدر علی،محمد حسنین اور حارث روف کو ایمرجنگ کنٹریکٹ دیئے گئے۔یہ تین کھلاڑی وہ ہیں جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اشارہ دیا تھا

کہ مزید کھلاڑیوں کے لئے ایلیٹ کنٹریکٹ کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 192 کھلاڑیوں میں سے 182 کھلاڑیوں کو معمول کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیئے جائیں گے جبکہ جن دس کھلاڑیوں کو پہلی بار ایلیٹ کنٹریکٹ دیئے جارہے ہیں ان میں فواد عالم،خوش دل شاہ ،موسی خان،فہیم اشرف،روحیل نذیر، قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر عمران بٹ شامل ہیں۔ان دس کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ان کرکٹرز کی قائد اعظم ٹرافی اور دیگر ڈومیسٹک میچوں میں زیادہ ہوگی جبکہ ان کا ریٹنرشپ بھی دیگر سے زیادہ ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy