Wednesday May 8, 2024

یہ ایک چیز تھی جس کا ہم نے سوچ کر رکھا ہوا تھا ۔لیکن یہ نہ ہو سکی اس لئے ہم ہار گئے۔۔۔ڈیرن سیمی نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ شکست پر انھیں مایوسی ہوئی ۔ میچ پریزنٹیشن پر اپنی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں ہار جانا مایوس کن تھا لیکن کھلاڑیوں کے آخر تک جان لڑانے اور فائٹ کرنے پر فخر ہے ۔ انھوںنے بتایا ہے کہ لیوک رونچی کو جلدی آئوٹ کرنا گیم پلان تھا لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور یہی شکست کی وجہ بنی ۔انھوںنے کہا کہ ہم نے کم سکور کیا اور شروع کی مایوس کن بائولنگ کے

باوجود وہاب ریاض اور حسن علی نے اپنے تجربے کی بنیاد پر شاندار کم بیک کیا لیکن پھر فیلڈنگ میں بھی کچھ غلطیاں ہوئیں۔ انھوںنے کہا کہ اسلام آباداپنی آل رائونڈ کارکردگی کی بنا پر جیت کی حقدار تھی۔

FOLLOW US