Wednesday May 8, 2024

14چھکے اور 4چوکے ۔۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی تیز رفتار ترین سنچری بنا دی گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ کی تیز رفتار ترین سنچری جڑ د ی گئی ہے اور اس بار یہ کارنامہ صرف 20گیندوں پر سر انجام دیا گیاہے۔ تیز رفتار ترین سنچری سکور کرنے والا کرکٹر ایک بھارتی ہے جس نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کرکے صرف 20گیندوں پر ٹرپل فگرز حاصل کرلیے ہیں۔ اس عظیم الشان کارنامے کو سرانجام دینے والے آئی پی ایل کے مشہور ترین کھلاڑی ردھمان ساہا ہیں ۔ جو سن رائزرز حیدر آباد کی طرف سے کھیلتے ہیں اور خاصی جارحانہ بیٹنگ

کرتے ہیں ۔ ساہا نے 14چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے صرف 20گیندوں کا سامنا کرکے سنچری کی ہے۔ ساہا نے یہ سنچری ایک کلب کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنائی جو کولکتہ میں کھیلاگیا۔

FOLLOW US