کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان


لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وسیم اکرم اور عماد وسیم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عالمی وباءکورونا وائرس کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔کورونا وائرس ،جاپان نے پاکستان کو اتنے کروڑ ڈالر امداد فراہم کر دی کہ پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں گےقبل ازیں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کیخلاف جاری جنگ کیلئے ”وزیراعظم ریلیف فنڈ“ قائم کیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔ حکومت نے اس فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کیلئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے ذریعے پوری دنیا میں موجود افراد اپنے عطیات اس فنڈ میں جمع کروا سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy