شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا


لاہور: چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے شرجیل خان کی فٹنس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کا موقف ہے کہ پی سی ایل میں شرجیل خان کو بہترین طریقے سے کم بیک کرنا چاہیے تھا، اس کی فٹنس سے خؤش نہیں، بطور اوپنر اس کی پرفارمنس پر کوئی شک نہیں، وہ 150 کے سٹرائیک والا زبردست پلیئر ہے لیکن اسے اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل سے پہلے جو نہیں کرسکا، شرجیل کو اب وہ کرنے کی ضرور ت ہے، اب شرجیل کے پاس گھر پر اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے وقت ہے، اسے اپنے وزن کو کم کرنا ہوگا،وزن میں کمی سے اس کی فٹنس بھی بہتر ہوگی۔ مصباح الحق نے کہا کہ شرجیل کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے اسے وہ فٹنس درکار ہوگی جو دوسرے لڑکوں کی ہے، خود کو فٹ کرنا اس کے اپنے ہاتھ میں ہے، فٹنس کے حوالےسے انٹرنیشنل معیار پر پورا اترنے پر ہی وہ زیر غور آسکتاہے، مجھے یقین ہے کہ شرجیل اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا، اس کے لیے اس وقت مشکل ضرور ہے لیکن محنت کرکے وہ تمام چیزیں کرسکتا ہے جو اس کو واپسی کے لیے کرنا ہیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ حیدر علی نے اس سے پہلے ڈومیسٹک اور جونیئر سطح پر ریڈ بال کرکٹ کھیل کر اپنی پہچان بنائی، انڈر 19 ٹیم کی طرف سے بھی اس کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، اب پی ایس ایل میں اس نے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ ایک ایسا بلے باز ہے جو ہر بولرز کے خلاف بہترین سٹروکس کھیلنے کی اہلیت رکھتاہے، اس نے اپنی صلاحیتوں کو پی ایس ایل میچز میں بہت اچھے طریقے سے منوایا ہے۔ مصباالحق نے کہا کہ اعظم خان بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل نوجوان لگا، اسی نے دلیری کے ساتھ چند اننگز کھیلی ہیں لیکن اعظم کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، اس کو اپنے وزن کو مزید کم کرنا چاہیے، بولنگ میں لاہور قلندر کے دلبر حسین بہت اچھے لگے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy