مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں10 لاکھ روپے دینے کا اعلان


لاہور: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیے جانے کے اعلان کے بعد معروف شخصیات نے فنڈز دینے کے اعلانات شروع کردئیے ۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے بعد ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے بھی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’’کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف فنڈمیں دس لاکھ روپے دوں گا ،ضرورت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،اللہ ہمارے گناہ معاف کرے اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘‘ ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی نے50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا،بورڈ کے جنرل منیجر اور اس سے زیادہ کا سٹاف 2 دن جب کہ دیگر ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سندھ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مزید 88 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1863 ہوگئی۔سندھ میں مزید سامنے آنیوالے 61 کیسز میں سے 45 کراچی سے ہیں، اس کے علاوہ 14 کیسز حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے اور ان تمام افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور 2 کیسز جامشورو سے رپورٹ ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy