ٹوکیو اولمپک 2020 ملتوی کر دیے گئے


ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020ء ملتوی کر دیے گئے، کرونا وائرس خدشات کے باعث جاپان میں اولمپک گیمز کا انعقاد 2021 میں کروائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اولپمک کمیٹی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں شیڈول اولمپکس گیمز 2020ء ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی اولپمک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد بیشتر ممالک اولپمک گیمز میں شرکت سے گریزاں تھے، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ گیمز کو ملتوی کر دیا جائے۔
کہا گیا ہے کہ فی الحال ٹوکیو اولمپک گیمز کے انعقاد کی نئی تاریخ کا فیصلہ تو نہیں کیا گیا،

تاہم امکان ہے کہ گیمز کا انعقاد اب 2021 میں ہی ممکن ہو پائے گا۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا جس کے لیے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے جہاں کھیلوں کے دیگر ایونٹس منسوخ یا ملتوی ہوئے وہیں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد بھی ملتوی کرنا پڑ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا نے اولمپکس 2020ء کے لیے اپنے کھلاڑی ٹوکیو نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقابلوں کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی اولمپکس 2020ء سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس تمام صورتحال میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی واضح اشارہ دیا تھا کہ ٹوکیواولمپکس کو ملتوی کرنا ناگزیر ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا وائرس کے خدشے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ، آئی پی ایل، انگلیڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سمیت کھلیوں کے کئی ایونٹس اب تک منسوخ ہو چکے ہیں۔ اب کرونا وائرس کے باعث دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ اولپمک گیمز بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy