دس سال بعد پاکستانی آنیوالے سری لنکن ٹیم کےسابق کپتان خوشی سے نہال


لاہور(نیوز ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا دس سال بعد پاکستان آ گئے، سنگا کارا سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنگا کارا نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر انھیں خوشی ہوگی، 2009 سے پہلے ہمیشہ پاکستان کا تجربہ اچھا رہا، پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔کمار سنگا کارا کا کہنا تھا کہ جب آپ پاکستان جاتے ہیں تو وہ لوگ اپنا دل بچھا دیتے ہیں، امید کرتا ہوں کہ آیندہ کبھی کرکٹ پر حملہ نہیں ہوگا، میں نے سیکورٹی انتظامات دیکھنے کے بعد اس خوب صورت ملک کے دورے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر اپنا حصہ ڈال رہا ہوں، دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی کہتا ہوں پاکستان کا دورہ کریں، میں 2002 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا، اس دورے کی یادیں اب تک تازہ ہیں۔خیال رہے کہ سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں دنیا کے تاریخی مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم 7 روزہ دورے پر لاہور پہنچی ہے، ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان آئی ہے۔ ایم سی سی کی ٹیم لاہور میں 4 میچز کھیلے گی، کل قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز کے ساتھ ون ڈے میچ 16 فروری کو ہوگا، ناردرن کے ساتھ 17 فروری جب کہ 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ
پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب

سپورٹس
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی
عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
پاکستان سے بے لوث محبت کا صلہ.ڈیرن سیمی کو ’پاکستانی نیشنیلٹی ‘ دینے کی تیاریا ں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy