گوتم گمبھیر کو نئی دہلی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا


نئی دہلی(نیوز ڈیسک )دہلی کے شہریوں نے گوتم گھبیر کو اصلیت دکھا دی۔بھارتی دارلحکومت کے انتخابات میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی رہنما نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی بھرپور کوشش کی مگر نئی دہلی کے لوگوں کو متاثر نہ کر سکی۔ زہر اگلنے والے گوتم گھمبیر اپنی شکست پر نفرت کی زبان بھول گئے اور ریاستی انتخابات شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندرکیجریوال کو فتح پر مبارک باد دی۔واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 8 نشستیں ہی جیت سکی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی نئی دہلی میں ایک مرتبہ پھر حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، 8 فروری کو ہونیوالے

انتخابات کے نتائج کے مطابق اسمبلی کی 70 نشستوں پر صرف 2 ہی جماعتیں کامیابی حاصل کر سکی ہیں، عام آدمی پارٹی نے 62 اور بی جے پی نے 8 سیسٹیں جیتی ہیں۔بھارت کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس ایک مرتبہ پھر نئی دہلی میں کوئی نشست حاصل نہ کرسکی۔ اس سے قبل 2015ء کے انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کی 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور بی جے پی کو صرف 3 نشستیں ملی تھیں۔عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں بجلی کی مفت ترسیل، خواتین کیلئے مفت ٹرانسپورٹ، محلہ کلینکس، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور شہر میں آلودگی سے نمٹنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔بی جے پی کی جانب سے انتخابات سے چند روز قبل کچی آبادیوں کو رجسٹرڈ کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے کمیشن بنانے جیسے اعلانات بھی ووٹرز کا اعتماد نہ دلاسکے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy