Sunday January 19, 2025

ادارہ نور کوفائرنگ کر کے قتل کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رقاصہ و اداکارہ نور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں معروف رقاصہ و اداکارہ نور پر اس کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اداکارہ نور شدید زخمی ہو گئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے اداکارہ و رقاصہ نور کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نور کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر اس کی

بیٹی نور بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیٹی ہلاک ہو گئی ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

FOLLOW US