Saturday July 27, 2024

آنکھیں مار کرنوجوانوں پر ستم ڈھانے والی یہ 18سالہ لڑکی سنی لیون سے بھی دو ہاتھ آگے” نکلی،، ایسے انکشافات کہ ہر کوئی چونک اٹھا

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ ہفتے بھارتی ملائلم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے رومانٹک گانے ’مانیکا ملارایا پووی‘ کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام لڑکی سے اسٹار بن جانے والی 18 سالہ پریا پرکاش وریئر نے سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔فلم میں 5 ہائی اسکول کے لڑکوں اور 4 لڑکیوں نے اہم کردار ادا کیے ہیں، تاہم فلم کا اہم کردار

پریا پرکاش وریئر اور ان کے ساتھ رومانس کرنے والے نوجوان مسلمان اداکار روشن عبدالرؤف کا ہے،جن کی حال ہی میں ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں پریا پرکاش اور روشن عبدالرؤف کو ایک دوسرے سے رومانوی شرارتے کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کے انسٹاگرام پر ایک ہی دن میں 6 لاکھ 30 ہزار فالؤرز بنے تھے، اور اب تک ان کے فالوؤرز کی تعداد بڑھ کر 30 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ان کا گانا وائرل ہونے کے بعد اگرچہ ان کے خلاف بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک مسلمان گروپ نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا، تاہم اب پریا پرکاش نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

FOLLOW US