Wednesday December 4, 2024

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھارتی باکس آفس پر شکست دے دی

ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھارتی باکس آفس پر شکست دے دی۔سلمان خان کو بھارتی فلم نگری میں باکس آفس کا کنگ تصور کیا جاتا ہے اور ان کی فلمیں کروڑوں کی سنچریاں چند دنوں میں ہی کرلیتی ہیں۔دبنگ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے باکس آفس پر

339کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے عامر خان کی 2014 کی بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عامر خان کی ’پی کے‘ نے بھارتی باکس آفس 339 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور بھارت کی سب سے پہلی فلم بنی تھی جس نے 300 کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی۔دوسری جانب ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کے بعد 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری فلم ہے جب کہ سلو میاں فلم نگری کے تاحال واحد اداکار ہیں جن کی تیسری فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔عامر خان کی دو فلمیں 300 کروڑ کلب شامل ہوئی ہیں جس میں ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ شامل ہیں۔

FOLLOW US