Saturday July 27, 2024

بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ۔ عظیم فنکار کے جسم کے اہم ترین حصے نے کام چھوڑ دیا۔۔پورے بھارت میں بے چینی کی لہر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیاامیتابھ بچن کئی دن سے کمر اور بازو کے درد میں مبتلا تھے اور معمول کے مطابق چیک اپ کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو نظام انہضام میں مسئلے کے باعث داخل کیا گیا ہے لیکن اسپتال یا ان کے خاندان کی جانب سے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔بگ بی اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایک 102 ناٹ آٹ بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن

متعدد بار کئی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں جب کہ وہ 1982 سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور 75 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ بچپن خاندان نے بھارت اور دنیا بھر میں بگ بی کے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

FOLLOW US