بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘بھارتی سینما گھروں کے بعد اب15فروری کو روسی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی یہ فلم اب 15 فروری کو 70 روسی سینما گھروں میںنمائش کے لیے پیش کی جائیگی ۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔
