Saturday July 27, 2024

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گیں

ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گیں۔تفصیلات کے مطابق سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے اور دونوں کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔ دونوں

اداکاروں کے درمیان طویل عرصے سے قربتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اہم تقریبات سمیت متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں نے اپنے تعلق کے حوالے سے آج تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔رنویر سنگھ پڈوکون فیملی سے بھی مل چکے ہیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھی اور پھر رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ڈمپل گرل کے لیے ساڑھی کے تحفے نے ان خبروں میں مزید جان ڈال دی تھی۔لیکن اب ایک نئی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

FOLLOW US