لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اجے دیوگن کا شمار بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، انہیں اس انڈسٹری سے منسلک ہوئے 26 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کی فین فالوونگ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تاہم سب ہی جانتے ہیں اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کاجول ایک خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ کاجول اجے دیوگن کا پہلا انتخاب نہیں تھیں۔اجے دیوگن روینا ٹنڈن کے پیار میں گرفتار تھے، روینا ٹنڈن کو بالی ووڈ کی ‘مست مست گرل’ کہا جاتا ہے۔ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں پیار تو ہوا تاہم یہ شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکے