Monday November 25, 2024

آریان خان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ’ اننیا پانڈے ‘ کا نام تحقیقات میں کس طرح شامل ہوا اور گھر سے کیا چیز قبضے میں لی گئی ؟ جانئے

ممبئی : آریان خان کی خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز نارکوٹک کنٹرول بیورو کی ٹیم نے شاہ ر خان کی رہائشگا ہ ’منت ‘اور چنکی پانڈے کی بیٹی ’ اننیا پانڈے‘ کے گھر چھاپہ مارا جس دوران اداکارہ کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لیا گیا اور انہیں تفتیش کیلئے دفتر طلب کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طلبی کے بعد اداکارہ کو ایک مرتبہ پھر سے آج این سی بی نے منشیات کیس کی تحقیقات میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ان سے دو گھنٹے تک بات چیت کی گئی ۔گزشتہ روز اننیا پانڈے اپنے والد چنکی پانڈے کے ہمراہ این سی بی کے دفتر آئیں ، اداکارہ کا نام منشیات کیس میں گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے برآمد ہونے والی واٹس ایپ چیٹ میں سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ بند۔۔ پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، کون کون سے علاقوں میں نیٹ نہیں چلے گا،پاکستانیوں کیلئے بری خبر

این سی بی کے افسر کا کہناتھا کہ اننیا پانڈے کو سوالات کیلئے بلایا جارہاہے جس یہ کا مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ ملزم ہیں ، اننیا پانڈے اور آریان خان ماضی میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ہیں ۔ آریان خان ،منمن اور ارباز مرچنٹ کے وکلاءنے درخواست ضمانت ممبئی ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے جسے 26 اکتوبر سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ نئی اداکارہ کے ساتھ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ کو بھی عدالت میں جمع کروایا گیاہے ، یہ چیٹ منشیات سے متعلق ہے ، لیکن ابھی تک اس نئی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

تین خواتین مجھے کالیں کرکے بہکی بہکی باتیں کرنے لگیں، جب کالز ٹریس کروائیں تو تینوں خواتین کون نکلی؟

کھر خاندان کی اراضی حنا ربانی کی سوتیلی والدہ کے نام کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکیں بند ٹریفک پولیس نے مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

FOLLOW US