Thursday April 25, 2024

کیسے کینسر انسان کو دھیرے دھیرےختم کردیتا ہے سنجے دت کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں کی امیدیں ختم ہونے لگ گئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں کے مشہور اداکار سنجے دت جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں،ان کی تصاویر کو دیکھ کر صاف دکھائی لینے لگا ہے کہ ان کی حالت اب انتہائی تشویشناک ہو تی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کی نئی تصویر نے مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کردیا۔ گزشتہ دنوں سنجو باباکے نام سے مشہور اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج جاری ہے۔سنجے دت کی ممبئی میں کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ بچوں سے ملنے دبئی چلے گئے تھے تاہم اب دوسری بار کیمو تھراپی کےلیے ممبئی واپس آئے ہیں۔سنجو بابا کی ایک خاتون مداح کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ان کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے اور وہ اُس تصویر میں انتہائی کمزور نظر آرہے ہیں۔

FOLLOW US