Thursday April 18, 2024

کرونا سے بچ جانے کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، ایشوریا رائے کے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک ) کرونا سے بچ جانے کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، ایشوریا رائے کے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ۔۔۔کروڑوں پاکستانیوں اور بھارتیوں کی پسندیدہ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر ، کرونا سے جان بچنے کی خوشی زیادہ دیر را س نہ آئی، ایشوریا رائے کو ابھیشک بچن کی جانب سے طلاق دیے جانے کی خبر نے مداحوں پر بجلی گرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس طوفان برپا ہو گیا جب صارفین نے سابق مس ورلڈ اور بھارتی فلم انڈسٹری کی جان ایشوریا رائے بچن کی طلاق کی خبر پڑھی،

سوشل میڈیا پروائرل پوسٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ شہنشاہ امیتاب بچن کے بیٹے ابھیشک بچن نے ایشوریا رائے کو طلاق دیدی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ابھیشک اور ایشوریا کے دورمیان 2016سے چل رہا تھا جب ایشوریا نے ایک فلم میں کچھ بولڈ مناظر شوٹ کروائے جس کے بعد بچن فیملی کی جانب سے بہت زیادہ ری ایکشن سامنے آیا ۔ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان طلاق کی خبروں پر ابھی بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے بعد ابھی اس پو سٹ کی حقیقت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

FOLLOW US