Thursday March 28, 2024

عمران خان کی نقل اتار کر لوگوں کو ہسنانے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے ہیں۔فرخ شاہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔فرخ شاہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔فرخ شاہ کے اچانک انتقال پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔فرخ شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی پیروڈی کر کے خوب شہرت سمیٹی تھی۔اور ان کے اس اسٹائل کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے تاہم ابھی ابھی یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ عمران خان کی نقل اتار کر لوگوں کو ہسانے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے ہیں۔

FOLLOW US