’’کیاآپ برا نہیں منائیں گی کہ کوئی آپکو چھیڑے، نہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں‘‘

       

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین کے خواتین کو ہراساں کرنے کے بیان ایک نئی بحث شروع کرددی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کو خوب تنقید کی جارہی ہے، اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات اور لڑکوں کا مزہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے اورپاکستان میں بہت سے ڈراموں میں کامیابی کے بعدبالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔

مشہور اداکارہ نے پاکستانی فلموں میں بھی باخوبی کردار نبھائے ہیں اس علاوہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی تعلیم قانون کے حوالے سے مکمل کی ہے اور یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔اداکارہ ماورا حسین ان دنوں ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کی وجہ بنی ہوئی ہیں اور انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔یہ معاملہ ایک ویڈیو کا ہے جس میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان ٹی وی مشہور ہوسٹ ندا یاسر نے جب ماورا حسین سے پوچھا کہ کیا کبھی انہیں کسی نے چھیڑا ہے تو ماورا نے جواب دیا کہ؛میرا خیال ہے کہ لاہور میں لڑکوں کا چھیڑنا اور کا ر میں اونچی آواز میں میوزک لگانا ایک عام سی بات ہے۔میرے خیال میں یہ لاہور کی عید کا خاصا ہے اور ہم اسکا برا نہیں مانتے،کوئی بھی دیکھتا رہے ،کوئی مسئلہ نہیں۔جس پر ندا یاسر نے ان سے دوبارہ پوچھا کہ کیا آپ برا نہیں منائیں گی کہ کوئی آپکو چھیڑے؟تو ماورا نے جواب دیا کہ جی ہاں بالکل کوئی مسئلہ نہیں ۔اس ویڈیو کے آنے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ماورا حسین کو مسلسل تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے ۔خصوصاً خواتین اسکی مخالفت میں باتیں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ٹویٹر پر ایک خاتون کا کہنا تھا کہ؛کیا انہیں اندازہ ہے کہ یہ بلا واسطہ ہراسگی کو ہمارے رسم و رواج کا ایک حصہ بتا رہی ہیں،انہیں اس چیز کا اندازہ نہیں کہ انکا یہ بیان ان لڑکیوں سے بدتمیزی کی اجازت اور بڑھاوا دے رہا ہے جو باڈی گارڈز کے بغیر باہر جاتی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز! پاک فوج نے دشمن کے چاروں شانے چت کردیئے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
پاراچنار میں زوداردھماکا۔۔ 20افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
پاکستان کے بعد مزید 2 ممالک کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان
تربت بازار میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ ، شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا
بریکنگ نیوز! لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بدترین شیلنگ، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب

سپورٹس
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ منسوخ ہو جانے کا امکان
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال، کئی ماہ سے کوئی میچ کھیلے بنا ہی پاکستانی ٹیم کیلئے خوشخبری
پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز منسوخ کرنا لاہور قلندرز کیساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی: علی ترین
بریکنگ نیوز:ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر کروڑوں روپے کا ٹیکس عائد کر دیا
انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، 3 کھلاڑیوں کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی
آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy