’’میں حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ۔۔‘‘ معروف امریکی گلوکارہ عمران حکومت کی شکرگزار کیوں ہیں؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرسے کاون نامی ہاتھی کی منتقلی کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس پر امریکی گلوکارہ شیرنے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سال 1985 سے چڑیا گھر میں موجود نر ہاتھی ’’کاون‘‘ تنہائی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور گزشتہ کئی سال سے اس کے تحفظ کیلئے انٹرنیشنل اور ملکی سطح پر مہم چلائی جاتی رہی۔ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزارچڑیا گھرمیں موجود ہاتھی کاون سمیت دیگرجانوروں کی 2 ماہ کے اندرمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کا حکم دیا ہے۔

کاون کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں پیش پیش امریکی گلوکارہ شیرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئی ٹویٹس کیں عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’میں حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ‘‘۔ اس پورے عمل میں فری دی وائلڈ نامی عالمی این جی اوکے سربراہ مارک کون کاون کی آزادی کیلئے کوشاں رہے جو 2017 میں پاکستان بھی آئے تھے۔ شیر کے ساتھ کام کرنے والے مارک کون کا کہنا تھا کہ شدید ذہنی دباؤ کا شکارکاون کی اسلام آباد کے چڑیا گھرمیں اس کی دیکھ بھال ٹھیک نہیں ہو رہی اور کمبو ڈیا وائلڈ لائف پارک کاون کو وصول کرنے کے لیے تیارہے۔ اس کی منتقلی کے تمام اخراجات فری دی وائلڈ برداشت کرے گی جبکہ بدلے میںچڑیا گھر کی انتظامیہ کو عالمی معیار کی ٹریننگ دی جائے گی۔ امریکی گلوکارہ نے اسلام آباد کے میئرکو ایک خط لکھ کرکہا تھا کہ کاون کو ہمیں دے دیں، کمبوڈیا میں اس کا علاج معالجہ کرایا جائے گا کیونکہ اس کی ذہنی بیماری بڑھتی جارہی ہے۔ کاون کوکمبو ڈیا لے جانے کیلئے ساراخرچ بھی تنظیم برداشت کرے گی۔

امریکی گلوکارہ نے اپنی ٹویٹ میں کاون کی رہائی کیلئے خصوصی طور پر مارک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مرغزار کے چڑیا گھر میں موجود 38 سالہ کاون کے حق میں فیصلہ آنے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے مرغزار چڑیا گھر کی حالت پر تحریری فیصلے میں حکم دیا ہےکہ وائلڈ لائف بورڈ سری لنکن ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے ہاتھی کو 30دن کے اندر پاکستان یا بیرون ملک کسی محفوظ جگہ منتقل کرے۔ ہائیکورٹ کے مطابق مرغزارچڑیا گھر میں جنگلی حیات کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی تھی، اشرف المخلوقات کو کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں رہتے ہوئے سبق سیکھنا چاہیے۔سب انسانوں کو سوچنا ہو گا کہ کیا صرف اپنی تفریخ کے لئے باقی مخلوق کو پنجروں میں قید کر دینا درست ہے؟تمام جانوروں کو ملک یا ملک سے باہر پناہ گاہوں میں منتقل کیاجائے جس کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی، شہری انتظامیہ اور وائلڈ لائف بورڈ مل کرکام کریں۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ کسی بھی انٹرنیشنل ایجنسی یا چڑیا گھرسے متعلق معاملات میں مہارت رکھنے والی تنظیم کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی بعد ہی چڑیا گھرمیں کوئی نیا جانورلایاجاسکے گا کہ یہاں جانوروں کی ہرمعاشرتی اور جسمانی ضروریات پورا کرنے کے لیے سہولیات اور وسائل دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والے ادارے اوراسلام آباد کے شہری تقریبا 6 ماہ چڑیا گھر کے سامنے مظاہرے کرتے ہوئے کاون کو محفوظ پناہ گاہ بھیجنے کی درخواست کرتے رہے۔ اس کے بعد گذشتہ 5 برسوں کے دوران بھی مختلف اوقات میں کاون اور دیگر جانوروں کے لیے آواز اٹھائی جاتی رہی ۔ کاون کیلئے اس جدوجہد کا بنیاد ایک آن لائن پٹیشن بنی تھی جو 2015 میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ثمرخان نے دائرکی۔ بی بی سی کے مطابق ثمراپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اسلام آباد آئی ہوئی تھیں جہاں وہ چڑیا گھربھی گئیں اور دیکھا کہ پنجرے میں موجود کاون اپنے سر کو ادھر سے ادھر ہلا رہا ہے، ویٹرنری طالبہ ثمر جان گئیں کہ کاون ڈپریشن کا شکارہے کیونکہ ہ عموماً ہاتھی اپنا سراس اندازمیں اس وقت ہلاتے ہیں جب وہ ذہنی تناؤ اورڈپریشن کا شکارہوتے ہیں۔ امریکا واپس جا کرثمرنے آن لائن پیٹیشن کا آغاز کیا جس میں کاون کی کیفیت بتاتے ہوئے حکام سے درخواست کی گئی کہ اسے چڑیا گھر سے نکال کر جانوروں کی کسی محفوظ پناہ گاہ پہنچایا جائے۔ پیٹشن پر سپورٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy