معروف امریکی سُپرماڈل ’’جی جی حدید‘‘ نے اپنے اچانک مزید پُرکشش ہونے کا راز بتا دیا


نیو یارک (ویب ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید نے یکم مئی کو تصدیق کی تھی کہ وہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوچکی ہیں۔ معروف ماڈل کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ وہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے یکم مئی سے قبل کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔ خبریں تھیں کہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار 27 سالہ زین ملک شادی سے قبل ہی والدین بننے والے ہیں۔امریکی میڈیا میں افواہیں آنے کے بعد اگرچہ جی جی حدید کی والدہ نے بھی تصدیق کی تھی اور بعد ازاں خود سپر ماڈل نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔

سپر ماڈل کی جانب سے حاملہ ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل ہی پاکستانی نژاد گلوکار کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال دونوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ حاملہ ہونے کی تصدیق کرنے کے بعد جی جی حدید کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے پرکشش دکھائی دینے کے لیے چہرے کی سرجری کرائی یا انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے پر انجکشن لگوائے ہیں۔ حاملہ ہونے سے قبل ہی اداکارہ کے چہرے کے بدلتے خدوخال پر بحث شروع ہوگئی تھی اور ان کی جانب سے حمل کی تصدیق کے بعد ان میں اضافہ ہوا تو ماڈل کو ایسی افواہوں سے متعلق وضاحت جاری کرنی پڑی اور بتایا کہ دراصل وہ حاملہ ہونے کی و جہ سے پرکشش ہوگئی ہیں، انہوں نے کوئی بھی سرجری نہیں کروائی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق جی جی حدید نے چہرے کی سرجری کرائے جانے کی افواہوں کے بعد ایک میک اپ آٹسٹ سے سوشل میڈیا پر انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ غلط خبریں ہیں کہ انہوں نے سرجری کرائی ہے۔

جی جی حدید کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے کی سرجری کے حوالے سے رواں برس فروری میں اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں جب انہوں نے امریکا میں ہونے والے فیشن منتھ میلے میں شرکت کی تھی۔ فیشن منتھ نامی فیشن شو فروری کے وسط سے مارچ کے آغاز تک جاری رہا تھا اور اس میں جی جی حدید نے متعدد معروف برانڈز کی تشہیر کی تھی اور اس دوران ماڈل کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی کو نوٹ کیا گیا تھا۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ دراصل وہ پیدائشی طور پر ان کے رخسار پرکشش ہیں تاہم یہ اس وقت زیادہ ہی پرکشش ہوگئے جب وہ چند ماہ کے حمل سے تھیں۔ اداکارہ نے افواہوں کی وضاحت کے دوران انکشاف کیا کہ دراصل وہ فروری میں ہی چند ماہ کے حمل سے تھیں، جس کی وجہ سے ان کے گال پرکشش ہوگئے تھے جب کہ چہرے کے خدوخال بھی تبدیل ہوگئے تھے۔ جی جی حدید نے اعتراف کیا کہ وہ فیشن مینتھ میلے کے دوران چند ماہ کے حمل سے تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اس وقت کتنے ماہ کے حمل سے تھیں اور اب تک ان کے حمل کا کون سا مہینہ چل رہا ہے۔ ماڈل کی جانب سے حمل کی بات کو کئی ماہ تک خفیہ رکھنے کے بعد نئی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں اور کئی شوبز و فیشن ذرائع کا خیال ہے کہ جی جی حدید نے حمل کی بات تین سے 4 ماہ تک خفیہ رکھی تھی اور اب تک وہ حمل کے چھٹے ماہ سے ہوں گی تاہم اس حوالے سے ماڈل نے کوئی وضاحت نہیں کی۔ خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل، پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جی جی حدید اور زین ملک نے بھی شادی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔ زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔ تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جنوری 2020 کے بعد جی جی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی اور چند دن قبل ہی ان کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوئیں کہ دونوں شادی سے قبل والدین بننے والے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy