عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے.اداکاردانش تیمور نے شادی کے 6 برس بعد ایسی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی


کراچی(ویب ڈیسک) دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ سیدھا شادی کی پیشکش کی تھی۔ حال ہی میں دانش تیمور نے ماریہ واسطی کے شو میں اپنی اور عائزہ خان کی شادی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ ماریہ واسطی نے دانش تیمور سے پوچھا کہ آپ نے عائزہ کو شادی کے لیے کیسے منایا جس پر دانش تیمور نے کہا مجھے عائزہ سے محبت تھی وہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا۔ دانش تیمور نے بتایا کہ میں نے پہلی بات عائزہ سے یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، میں نے گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی۔ دانش نے مزید بتایا کہ اس وقت فیس بک سے قبل آرکٹ ہوتی تھی اور ہم دونوں کی وہیں پہلی بار بات ہوئی ہوئی تھی۔

شروع میں ہماری لڑائی بھی ہوئی تھی۔کیونکہ عائزہ ابتدا میں میری مداح تھی اوربات یہیں سے شروع ہوئی تھی وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے آپ کا یہ پراجیکٹ اچھا لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ عائزہ سے بات کرکے احساس ہوا کہ یہ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہے اور انہیں میرے گھر میں ہونا چاہیے اور اس طرح میں نے ان سے شادی کا پوچھا اور یہ بھی کہا کہ میں آپ کی والدہ سے ملنا چاہتا ہوں تو میں عائزہ سے ملنے سے پہلے ان کی والدہ سے ملا اور شادی کی بات کی۔ دانش تیمور نے شادی سے قبل کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ عائزہ سے ملنےسے تقریباً 10 برس قبل ایک لڑکی مجھ سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی لیکن اس وقت میں پڑھ رہا تھا لہذا یہ ممکن نہیں تھا تو میں نے منع کردیا جس پر اس لڑکی نے کہا کہ بات کچھ اورہے تم کسی دوسری لڑکی کو پسند کرتے ہو جس پر میں تنگ آکر کہہ دیا ہاں ہے ایک لڑکی اور اس کا نام کنزیٰ ہے، اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ عائزہ کا اصل نام کنزیٰ ہے اور میری شادی کنزیٰ سے ہوگئی۔ واضح رہے کہ عائزہ خان اوردانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی اور دونوں کے دو بچے حورین اور رایان ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy