جب رابی پیرزادہ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو چند گھنٹے بعد انہیں فون کرکے کیا رنگین وسنگین پیشکش کی گئی تھی؟ پول کھول دینے والا انکشاف


لاہور (ویب ڈیسک) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے شوبز کی زندگی کو منشیات سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے انسان نشے کی لت میں پڑھ کر اپنی زندگی کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہا ہوتا ہے . جب میری ویڈیوز وائرل ہوئیں تو ان لوگوں نے بھی کام کرنے کی پیشکش کی جن کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی تاہم جب میں نے انہیں ٹھکرایا تو مجھے ذہنی مریضہ سمجھا گیا ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ شوبز میری زندگی سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ہے ۔ اگر میں ٹی وی پر آتی ہوں یا سوشل میڈیا پر کوئی سر گرمی کرتی ہوں تو اس میں صرف اللہ کا نام ،

حمد ،اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں میں گناہ نہیں کرتی تھی اور بہت سے گناہوں سے بچی ہوئی تھی لیکن وہ بھی ایک گنا ہ تھا کہ میں گانے گا رہی ہوں ، لوگوں کے سامنے بے پردہ ڈانس کر رہی ہوں ، اداکاری کر رہی ہوں اور کوئی خوف نہیں ہے ۔ جب میں نے عمرہ کیا ہے تو مجھے ایسے لگا جیسے میں نے منشیات کو ترک کر دیا ہو ، شوبز ایک نشے والی زندگی تھی جس مین انسان خود کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہا ہوتا ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ اللہ کو پتہ چلے کہ اس کی ایک بندی ہے اور وہ ہدایت پا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوا چھا لگے یا برا لگے مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ،دو سے تین فیصد لوگ ایسے ہیں جنہیں تکلیف ہوتی ہے کہ میں میڈیا پر اللہ اللہ کیوں کرتی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کیرئیر عروج پر تھامیں پیسے کما رہی تھی،

جب میری ویڈیوز وائرل ہوئی تھی میرے پاس اس سے کہیں زیادہ پیسے کمانے کی پیشکش تھی ،مجھے ان لوگوں نے بھی کام کرنے کی پیشکش کی جن کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی ۔ جب لوگوں کا اس طرح کا ڈیٹا لیک ہوتا تھا تووہ راتوں ر ات سٹار بن جاتے ہیں اورمیں بھی ایسا کر سکتی تھی کیونکہ لوگ دو سے تین روز میں ان چیزوں کو بھول جاتے ہیں ۔ جب یہ ویڈیو ز وائرل ہوئیں اور میں نے اللہ سے توبہ کی تو اس کے بعد سے پانچ وقت کی نماز پڑھ رہی ہوں ، کیلی گرافی کرنا شروع کی ، پینٹنگ پہلے بھی کرتی تھی مگر اس میں نکھا ر آگیا ہے ، میں نے کیلی گرافی اور پینٹنگ کی فروخت سے ورکشاپوں اور گھروں میں کام کرنے والے بچوں اور بچیوں کے لئے نہ صرف تعلیم کا انتظام کیا بلکہ انہیں وظیفہ بھی دے رہی ہوں۔ انہوں نے ڈیٹا لیک کرنے والوں کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ایف آئی اے نے ثبوتوں کے ساتھ بتایا کہ اس میں چھ لوگ ملوث تھے جنہیں پاکستان اور دبئی میں پیسے دئیے گئے ۔مجھے ایف آئی اے والوں نے کہا کہ آپ اس معاملے کو چھوڑ دیں اس سے آپ کی زندگی کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے ، جن لوگوں نے ڈیٹا شیئر کیا ہے یا اب بھی کررہے ہیں میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی کیونکہ میں اس دنیا سے باہر آ گئی ہوں ، اب ان لوگوں کا کیس اللہ کی عدالت میں ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy