Sunday January 19, 2025

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا کی ڈگ آئوٹ کی صفائی کی ویڈیو وائرل

لاہور : لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کی ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ویسا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ویسا قذافی اسٹیڈیم میں اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھا رہے ہیں، انہوں نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں ڈال دیں۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 110 رنز سے شکست دی تھی۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر سمٹ گئی تھی۔

https://twitter.com/lahoreqalandars/status/1630443439228694529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1630443439228694529%7Ctwgr%5Ea97603ca672bb76273dd961543e9418a6fe75df6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2023-02-28%2Fnews-3490863.html

FOLLOW US