Monday January 20, 2025

’اوہ! رانا صاحب ہن تے آجاؤ‘، فائنل میں شائقین کو قلندرز کے فواد رانا کی یاد ستانے لگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لاہور میں ہونے والے فائنل میں لاہور قلندرز نے جگہ بنائی۔ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم پہنچے۔ شائقین کرکٹ کو اس اہم میچ میں لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی یاد ستانے لگی اور اس کا اظہار کئی شائقین نے پلے کارڈز اٹھا کر کیا۔

لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ کے مداح نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر فواد رانا کی تصویر چسپاں ہے۔ کارڈ پر بھارتی فلم ’راک اسٹار‘ کا گانا ’نادان پرندے گھر آجا‘ درج ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں لکھا ہے کہ ’اوہ! رانا صاحب اب تو آجاؤ‘۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراؤنڈ سے غیرحاضر تھے جبکہ شائقین کی جانب سے ان کی گراؤنڈ میں موجودگی اور کرکٹ سے لگاؤ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

نیٹو کے جارحانہ بیانات، روس نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

’آج سرپرائز ڈے ہے ‘ شاہد آفرید ی نے پی ایس ایل فائنل سے قبل پیغام جاری کردیا

FOLLOW US